کولکاتہ ،31؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے منگل کو ناردا اسٹنگ معاملے میں ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے سے پوچھ گچھ کی۔اس سے پہلے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)بھی ان سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ای ڈی کے ایک اہلکار نے بتایاکہ رائے ہمارے کولکاتہ آفس میں پیش ہوئے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔رائے ترنمول ان کئی لیڈروں میں شامل ہیں، جنہیں مبینہ طور پر ایک فرضی کمپنی کی طرفداری کرنے کے بدلے پیسے لیتے ایک ویڈیو ٹیپ میں دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو کلیپنگ کو گزشتہ سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ناردا نیوز پورٹل پر مارچ میں اپ لوڈ کیا گیا تھا۔معاملے کی تحقیقات کر رہی دونوں ایجنسیاں پہلے ہی ترنمول کے کئی لیڈروں سے پوچھ گچھ کر چکی ہیں۔